the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیدر۔2؍ڈسمبر۔(اعتمادنیوز) مقامی اداروں سے ریاست قانون ساز کونسل کی25نشستوں کیلئے27؍ڈسمبرکو ہنے والے انتخابات کی حکمتِ عملی لے کر اہم پارٹیاں کانگریس ‘بی جے پی‘ اور جنتادل(ایس) میں کشمکش کی حالت بنی ہوئی ہے۔تاہم بی جے پی میں25 سے12نشستوں کیلئے اُمیدوار کااعلان کردیا ہے جبکہ کانگریس اور جنتادل (ایس) میں اُمیدواروں کے نام طے نہیں ہو پائے ہیں۔کانگریس اور جنتادل(ایس) کے درمیان اتحاد کی بات چیت ٹوٹنے کے بعد دونوں جماعتوں نے مُختلف میدان میں اُترنے کا فیصلہ کیا ہے‘لیکن اسے لے کر جنتادل(ایس) میں احتجاج کے سر اُبھر رہے ہیں ‘جبکہ سیاسی حلقوں میں کانگریس کے تمام25نشستوں کے بجائے 20نشستوں پر ہی اُمیدوار اتارنے کی بھی بات سامنے آئی ہے۔75رکنی کونسل میں گزشتہ ڈھائی سال سے حکمراں کانگریس اقلیت میں ہے۔ جن 25نشستوں کے انتخابات ہونا ہے ان



میں سے سب سے زیادہ12کانگریس کے پاس ہیں جبکہ بی جے پی کے پاس7اور جنتادل(ایس) 5نشستیں ہیں۔کانگریس اس بار زیادہ نشستیں جیت کر کونسل میں اکثریت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ جبکہ بی جے پی بھی کونسل میں تسلط برقرار رکھنے کی کوشش میں مصروف ہے۔کانگریس اُمیدواروں کی فہرست آج شام تک جاری ہونے کا امکان ہے ۔وزیر اعلی سدارامیا ممکنہ اُمیدواروں کے نام پر اعلی کمان کی منظوری لینے اور سنئیر قائدین سے بات کرنے کیلئے دہلی گئے ہیں۔ان کے ساتھ وزیر داخلہ و ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹ رجی پرمیشور بھی گئے ہیں۔گس سے قبل سابق وزیر اعلی کنگل ہنمنتیاکی برسی پر ودھان سودھا احاطے میں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیر اعلی نے کہ اُمیدواروں کا اعلان سنئیر قائدین سے مشاورت کے بعد ہی کیاجائے گا۔ اور ہائی کمان کا فیصلہ ہی آخری ہوگا۔*** نمائندہ اعتمادبیدرمحمدامین نواز‘ Cell No:9731839583
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.